کد خبر ۸۷۵۶ انتشار : ۱۲ مهر ۱۳۹۸ ساعت ۲۱:۲۰
عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم کا عوام کے جائز مطالبات ماننے اور انھیں پورا کرنے کا اعلان

عراقی حکومت نے کرپشن میں ملوث ایک ہزار اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کرتے ہوئے عوام کے جائز مطالبات ماننے اور انھیں پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ٹی وی پر عراقی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت عوام کے جائز مطالبات ماننے اور انھیں پورا کرنے کی پابند ہے اور کرپشن میں ملوث اور عوام کی خدمت رسانی میں خلل ڈالنے والے اعلی اہلکاروں کے خلاف مختلف اداروں میں کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے اور آئندہ انھیں کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں دیا جائےگا۔

عراقی وزیر اعظم نے احتجاج کو عوام کا جائز حق قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض افراد نے عوام کے اس جائز حق کو اصلی راستے سے منحرف کرکے اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور عوامی اور حکومتی اموال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ایسے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام بےگناہ افراد کو آزاد کردیا جائے گا البتہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ عراق کے بعض شہروں میں گذشتہ دو روز سے  عوام نے مظاہرے کرکے حکومت کی توجہ مہنگائی اور بعض دیگر خدماتی امور کی طرف مبذول کی لیکن بعض افراد نے عوام عوامی مظاہروں کو اپنے سیاسی اغراض مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور عوامی و حکومتی املاک کو نقصان پہنچنے کی کوشش کی تو عراقی عوام نے مفاد پرست عناصر سے اپنے آپ کو الگ کرکے مظاہروں کو ختم کردیا ۔

.............

اخرین اخبار