کد خبر ۸۷۵۲ انتشار : ۱۱ مهر ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۰۶
گاندھی جینتی

پورے ہندوستان میں آج گاندھی جینتی منائی گئی

پورے ہندوستان میں آج مہاتما گاندھی کا ایک سو پچاسواں یوم پیدائش منایا گیا

 ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پورے ہندوستان میں مہاتما گاندھی کی ایک سو پچاسویں سالگرہ منائی گئی۔

اس موقع پر انسانیت کے تئیں پیغام اور جنگ آزادی میں ان کی حصہ داری کی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی مہم کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کے عہد کی پابندی کا اعادہ کیا گیا۔

گاندھی جینتی یا مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیانائیڈو، وزیراعظم نریندرمودی، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، سابق کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانے اور نئی نسل کو گاندھی سے تحریک لینے کی اپیل کی۔

دار الحکومت نئی دہلی میں اہم تقریب راج گھاٹ پر منعقد ہوئی جہاں صدر کووند، وزیراعظم مودی اور محترمہ سونیا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے وہاں جاکر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور اس کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اخرین اخبار