کد خبر ۸۷۴۶ انتشار : ۱۰ مهر ۱۳۹۸ ساعت ۱۶:۴۴
ایس 400

ہندوستان کا امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے ایس 400 خریدنے کا فیصلہ

ہندوستان کا امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے ایس 400 خریدنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پمپئو سے ملاقات سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو فوجی ساز و سامان خریدنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہے اور کسی بھی ملک کو نئی دہلی کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان نے گذشتہ برس ، روس سے پانچ ارب ڈالر سے بھی زیادہ مالیت کے پانچ دفاعی میزائل سسٹم ایس 400 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ نے اپنے اتحادی ملک ترکی پر بھی ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کی بنا پر اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔

اخرین اخبار