کد خبر ۸۷۲۸ انتشار : ۸ مهر ۱۳۹۸ ساعت ۲۰:۳۸
سعودی ولیعہد کے الزامات

ہرمز امن منصوبہ میں 8 ممالک شریک/ سعودی ولیعہد کے الزامات کھوکھلے اور بے بنیاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہرمز امن منصوبے میں 8 ممالک کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے الزامات کھوکھلے، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نےصحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ہرمز امن منصوبے میں 8 ممالک کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے الزامات کھوکھلے، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ موسوی نے کہا کہ ہرمز منصوبہ کا اعلان عنقریب کیا جائےگا ۔ ہرمز منصوبہ میں 8 ممالک شریک ہیں جو اقوام متحدہ کے تحت امن منصوبہ میں مدد فراہم کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں ایرانی وفد کی شرکت کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کا خطاب تاریخی اور حقائق پر مبنی تھا اور ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران کے مؤقف سے انھیں آگاہ کیا۔ موسوی نے کہا کہ آج ایرانی صدر روحانی اور وزیر خارجہ ظریف آرمینیا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

اخرین اخبار