کد خبر ۸۷۲۶ انتشار : ۷ مهر ۱۳۹۸ ساعت ۱۶:۱۲
’’اسلام میں عیسائیت کا مقام‘‘

سوئیزرلینڈ کے سیاحوں کے لئے ’’اسلام میں عیسائیت کا مقام‘‘ نامی خصوصی نشست کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے امور سے متعلق ادارے کی کاوشوں سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں سوئیزرلینڈ کے سیاحوں کے ایک گروپ لئے "اسلام میں عیسائیت کا مقام" کے زیرعنوان ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گيا

 آستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین  کے  امور  سے متعلق  ادارے  کی کاوشوں سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں سوئیزرلینڈ کے  سیاحوں کے ایک گروپ  لئے    "اسلام میں عیسائیت کا مقام" کے زیرعنوان ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گيا     

یہ نشست آستان قدس رضوی  کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن  کے ہال     میں منعقد کی گئی ۔ اس خصوصی نشست میں    جامعہ الصطفیٰ العالمیہ   کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ  حجت الاسلام جواد رقوی نے   نے قرآن  کریم میں حضرت عیسیٰ بن مریم   کے  مقام اور ان کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ (ع) کا دین،  آسمانی دین ہے جو کہ انسانوں کی ہدایت کے لئے اس پیغمبر الہی پر نازل ہوا۔

  حجت الاسلام جواد رقوی نے اس بات  کا ذکرکرتے ہوئے کہ  حضرت عیسیٰ ایسے پیغمبر ہیں جو اس دنیا میں معجزہ کے ساتھ تشریف لائے اورجن پر اللہ کی خاص عنایات   ہیں کہا کہ   اسلامی تعلیمات اور مکتب اسلام   میں حضرت مریم(س) کو اعلیٰ کمالات  کی مالک عظیم خاتون کے طور پر جانا جاتا ہے  اور آپ کا دامن ہر قسم کے رجس سے پاک اور  آپ  اخلاقی برائیوں سے    مبرا ہیں   ۔   انہوں نے   کہا  کہ  قرآن کریم کے سورہ    سورہ آل عمران میں حضرت مریم(س) کو پاک و پاکیزہ خاتون کے عنوان سے متعارف کرایا گيا ہے  اور اس سورہ میں خداوند متعال نے آپ کو باعظمت   باشرف خاتون  قراردیتے ہوئے  بہترین کلمات سے یاد کیا ہے ۔

حجت الاسلام رقوی نے کہا  کہ حضرت مریم کا دل خداوند متعال پر ایمان اور  یقین محکم سے سرشار  تھا اسی لئے جب رسول اکرم (ص) نے نجاشی کو خط لکھا تو اس میں  حضرت مریم کی صفات طیبہ کا   بھی حوالہ دیا تھا  

 معروف اسلامی اسکالر  جواد رقوی نے کہا  کہ آیات قرآن کی بنیاد پر حضرت عیسیٰ (ع) ایسے خاص افراد میں سے ہیں جو غیر فطری انداز میں    اور معجزہ کے ساتھ اس دنیا میں تشریف  لائے اورغیر معمولی طریقے سے اس دنیا سے آپ رخصت ہوئے   

انہوں نے کہا کہ خداوند متعال نے قرآن میں حضرت عیسیٰ کو ایک نبی ،  متقی  ، موحد  اور خاضع و متواضع  بندے  کے طور پر متعارف کرایا ہے جو خدا اور رب ہونے کا  دعویدار نہيں  ہے بلکہ خود اللہ کے نزدیک جس کا بڑا مقام ہے    

یہا ں یہ بات  بھی قابل ذکر ہے کہ سوئیزرلینڈ کے   تینتیس افراد پر مشتمل اس گروپ نے خصوصی نشست  کے اختتام پر آستان قدس رضوی کے دیگر مقدس مقامات اور میوزیموں کا بھی دورہ کیا ۔

اخرین اخبار