کد خبر ۸۶۶۷ انتشار : ۹ شهریور ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۳۸
تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) اسمبلی کے نامی گرامی فرانسیسی رکن کے سوگ میں، سیکریٹری جنرل کا تعزیتی پیغام

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے نومسلم اور نامی گرامی رکن ڈاکٹر یحیی بونو کی وفات حسرت آیات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے نومسلم اور نامی گرامی رکن  ڈاکٹر یحیی بونو کی وفات حسرت آیات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ 

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضا رمضانی کے تعزیتی پیغام کا متن:


بسم اللہ الرحمن الرحیم

مَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَقَعَ أَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَكانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحیماً.
(سورہ نساء، آیت 100)

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے فرانسیسی رکن، متقی مفکر جناب ڈاکٹر یحیی علوی بونو کا ناگہانی انتقال صدمے اور افسوس کا باعث ہوا۔

یہ مرحوم مغفور اپنی واقعات سے بھرپور زندگی میں ایک حق طلب انسان کا مصداق کامل تھے اور معرفت تک پہنچنے کے لئے بہت سی دینی اور جغرافیائی سرحدوں کو پھلانگ چکے تھے۔

انھوں نے اپنی گمشدہ منزل کو مکتب اہل البیت(ع) کی پیروی میں پا لیا اور برسوں تک اس نورانی مکتب کے معارف و تعلیمات کے حصول کی راہ میں تحقیق و تعلیم کی صعوبتیں جھیل لیں۔  

عصر حاضر کے بیدارگر و مصلح حضرت امام خمینی(رح) سے عشق و محبت نے مرحوم ڈاکٹر بونو کے سامنے انوار معرفت کے نئے دریچے وا کئے جس کی بنا پر انھوں نے  راہبانہ بجھے پن کی جگہ جہاد اصغر اور جہاد اکبر کو اور ستم پذیری اور سکون کی قیام لِلّہ کو  اختیار کیا۔

اس محققانہ زندگی کا اختتام اور اس حقیقت جوئی کا انجام کچھ اس طرح سے طے پایا کہ محرم الحرام کی آمد پر، جبکہ وہ مرحوم عزائے حسینی کے احیاء کے لئے اللہ اور رسول(ص) کی طرف ہجرت کرکے تبلیغی سفر پر نکلے تھے، حادثے کا شکار ہوئے اور ان کی متلاشی روح رحمت الہی کے جوار میں سکون پاگئے۔

بےشک علوم قرآن اور عرفان کے مختلف شعبوں میں ان کی سدا بہار کاوشیں ـ بالخصوص فرانسیسی زبان میں ان کا زندہ جاوید ترجمۂ قرآن ـ ان کی اہم ترین باقیات الصالحات ہونگی۔

میں اپنی طرف سے اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے، اس ناقابل تلافی نقصان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام زمان(عج) اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم، حوزاتی اور جامعاتی حلقوں، مرحوم کے شاگردوں، رفقائے کار اور عقیدتمندوں اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت عرض کرتا ہوں اور اس مرحوم و مغفور کے لئے درجات کی بلندی اور احباء و اقارب کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

رضا رمضانی
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
27 اگست 2019ع‍

...............................

اخرین اخبار