کد خبر ۸۶۶۰ انتشار : ۴ شهریور ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۲۴
اجتماعی شادی

پاکستان؛ اجتماعی شادی کا انعقاد

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام تقریب کوئٹہ میں منعقد کی گیی۔

 کامیاب اجتماعی شادیوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 20 جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد کرنے میں کامیاب مجلس وحدت کامیاب ۔ کار خیر میں پیش پیش مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت مخیر حضرات دونوں ضلعی جنرل سیکریٹریز کابینہ اراکین مخلص کارکنوں خواتین اور جوانوں کی خلوص اور محنت کے نتیجے میں ایک اور تقریب منعقد ہوئی۔

منتظمین کے مطابق آج نئی نسل کو مہنگائی نت نئی رسومات مہنگی اخراجات جیسی مشکلات کا سامنا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت کم وسائل کے باوجود جوانوں کی شادی خانہ آبادی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اجتماعی شادی جیسی سادہ مگر پر وقار اقدامات خوش آئند عملی اقدامات آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماعی شادی میں بھی کسی ایک خاص قوم قبیلہ یا مسلک کے جوان جوڑے نہیں بلکہ کوئٹہ شہر میں بسنے والے برادران اہل سنت کے جوڑے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب ناصر شیرازی نے خصوصی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر اسلامی نطریاتی کونسل پاکستان جناب قاری عبدالرشید تھے ۔

اخرین اخبار