کد خبر ۸۶۲۱ انتشار : ۳۰ مرداد ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۲۴
جارحانہ چہرہ

نیتن یاہو اور ٹرامپ کو اپنا جارحانہ چہرہ چھپانے کی اجازت نہیں دیں گے: ایلہان عمر

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر […]

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ایلہان عمر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جب فلسطینی ہم سے مدد کی اپیل کررہے ہیں تو اسرائیل کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں اس کام سے روکے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ مسلمان خاتون رکن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنا جارحانہ اور تشدد پسند چہرہ چھپا سکیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور مسلمان رکن رشیدہ طالب نے بھی کہا کہ نتن یاہو نے ٹرمپ کے کہنے پر ہمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔ صہیونی ریاست نے امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر امریکی ایوان نمائندگان کی ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

اخرین اخبار