کد خبر ۸۵۸۴ انتشار : ۲۵ مرداد ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۵۹
یہودی ریاست

فلسطینیوں کے پاس یہودی ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:امریکی رکن پارلیمنٹ

امریکی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس یہودی ریاست اسرائیل کے خلاف قیام اور اعتراض کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی پارلیمنٹ رکن خاتون Alexandria Ocasio-Cortez نے ریڈیو کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا: ڈیموکریٹ پارٹی میں مختلف افراد کے لوگ موجود ہیں کچھ نسل پرست ہیں اور گوروں کو برتر سمجھتے ہیں اور کچھ اس نظریہ کے مخالف ہیں، اسرائیل کے حوالے سے بھی پارٹی کے اندر مختلف موقف کے لوگ موجود ہیں، اسرائیلی حکومت کو فاسد حکومتوں جیسے سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے، جبکہ خود اسرائیل بھی بے انتہا ظالم اور ستمگر ہے،اوکاسیو-کورٹیز نے کہا فلسطین کا مسئلہ ایک نسل کا مسئلہ ہے، مجھ پر بعض اینٹی سیمیٹزم کا الزام لگاتے ہیں لیکن اسرائیل پر تنقید کرنا اینٹی سیمیٹزم نہیں ہے، اگر آپ اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہودی قوم کی موجودیت کے مخالف ہیں، اسرائیل پر ہماری تنقید انسانی حقوق کے دفاع میں ہے،ایک فلسطینی کے انسانی حقوق ایک اسرائیلی کے انسانی حقوق کے برابر ہیں،امریکی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا: جب فلسطینیوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور ان سے ان کے ابتدائی حقوق بھی چھین لئے جاتے ہیں تو وہ طاقت کے استعمال اور تشدد پر مجبور ہوتے ہیں، ٹھیک ہے یہودیوں پر تاریخ میں ظلم و ستم ہوا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا کر اس کی بھرپائی کریں، میری نظر میں فلسطینیوں پر ستم پوری امت پر ظلم و ستم کے برابر ہے، لہذا ایسی صورتحال میں فلسطینیوں کے پاس اسرائیل کے خلاف قیام اور اعتراض کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اخرین اخبار