کد خبر ۸۲۳۹ انتشار : ۲ تیر ۱۳۹۸ ساعت ۱۷:۰۳
شمالی کوریا

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے بارے میں قومی ہنگامی حالت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس فرمان کے بعد شمالی کوریا کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں مزید ایک سال تک جاری رہیں گی۔

شمالی کوریا کے خلاف قومی ہنگامی حالت کا قانون پہلی بار سن دو ہزار آٹھ میں امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج بش کے دور میں جاری کیا گیا تھا اور ہر سال اس میں توسیع کر دی جاتی ہے۔
یہ قانون امریکی صدر کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے اثاثے منجمد اور ضبط کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے شمالی کوریا پر ایٹمی پھیلاؤ، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور امریکیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات عائد کرتے ہوئے ہنگامی حالت کے قانون میں توسیع کی ہے۔
پیانگ یانگ کی جانب سے ایٹمی سائٹ کو تباہ کرنے اور دوسرے امن پسندانہ اقدامات کے باوجود امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

.......

 

اخرین اخبار