کد خبر ۸۲۲ انتشار : ۱ مهر ۱۳۹۵ ساعت ۰۶:۰۳
علی شمخانی نے کہا ہے کہ

ایران کے پاس ہرحملہ آور کو منہ تو ڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت موجود

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ہرحملہ آور کو منہ تو ڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ہرحملہ آور کو منہ تو ڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔ علی شمخانی نے صلح پر مبنی نمائشگاہ کے دورے کے دوران کہا کہ جنگ اچھی چیز نہیں ہے اور نہ ہی ایران نے کبھی کسی جنگ کا آغاز کیا لیکن دفاع ضروری ہے اور دفاع کے لئے ایران کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے ۔ شمخانی نے کہا کہ ایران کا کسی ملک کے خلاف حملے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر ایران کے خلاف کسی نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار