کد خبر ۷۰۷۱ انتشار : ۲۶ آبان ۱۳۹۷ ساعت ۱۵:۰۴
جاپانی سائبر سکیورٹی کے نئے وزیر

میں نے آج تک کمیوٹر اور انٹر نیٹ ہاتھ تک نہیں لگایا

جاپان کی سائبر سکیورٹی کے نئے وزیرنے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا ۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجاد میں مہارت رکھنے جاپان کے ایک وزیر کی جانب سے یہ انکشاف وہاں کے عوام کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا، کیونکہ یوشی تاکا سکورادا سائبر سکیورٹی کے نئے وزیر کے عہدے پر تعینات کیے گئے ہیں،ایوان زیریں میں ایک قانون دان مساتو ایمائی کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں یوشی تاکا نے بتایا کہ وہ جب سے 25 سال کی عمر کو پہنچے اور خود مختار ہوئے، وہ اپنے سٹاف اور سیکریٹریز کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں، انہوں نے کبھی کمپیوٹر کو ہاتھ نہیں لگایا،68 سالہ وزیر کو گزشتہ ماہ ہی یہ ذمے داری سونپی گئی تھی اور یوشی تاکا کو اس کے ساتھ ساتھ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک کے انسداد ہیکنگ سسٹم کے نگراں بھی مقرر کیا گیا۔مساتو ایمائی نے اس جواب پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات ناقابل یقین محسوس ہوتی ہے کہ جو شخص ملک کی سائبر سکیورٹی کا سربراہ ہے، اس نے زندگی میں کبھی انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا،البتہ جاپان کے عوام اور قانون دانوں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود نئے سائبر سکیورٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے دیگر عہدیداروں کے پاس درکار تجربہ موجود ہے اور میں پر اعتماد ہوں کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا

اخرین اخبار