کد خبر ۶۹۶۰ انتشار : ۱۷ مهر ۱۳۹۷ ساعت ۱۰:۱۲
آئی ایس او کے مرکزی صدر کی علامہ زکی باقری سے ملاقات

دنیا بھر کے طلبہ کو استعماری طاقتوں کے خلاف منظم ہونا ہوگا: علامہ زکی باقری

علامہ زکی باقری نے کہا کہ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی ممالک کی یونیورسٹیاں سیکولر اداروں کے زیر انتظام چلائی جارہی ہیں اورمنظم سازش کے تحت نوجوانوں میں لادینیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

لاہور ( پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے لاہور میں علامہ زکی باقری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی علامہ زکی باقری نے وفد  کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی ممالک کی یونیورسٹیاں سیکولر اداروں کے زیر انتظام چلائی جارہی ہیں اورمنظم سازش کے تحت نوجوانوں میں لادینیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔استعماری و استکباری طاقتیں دورحاضر کے نوجوانوں میں مذہب پر یقین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے معاشرے کا بغور جائزہ لیں تو نوجوان بے راہ روی کا شکا ہوچکے ہیں ۔ہمارے نوجوانوں نے قرآن سے دوری اختیار کی ہوئی ہے جس کے باعث شیطانی طاقتیں اپنے اہداف میں کامیاب ہورہی ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان شیطانی حربوں کے خلاف دنیا بھر کے طلبہ عالمی متحدہ محا ذ تشکیل دیں تاکہ سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دنیا پر صرف دوفیصد استکباری طاقتیں مسلط ہیں جن کا ایجنڈا لادینیت کو فروغ دینا ہے ایسے میں دس فیصدنوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔نوجوانوں کو تائید کرتے ہوئے کہا قرآن مجید کی تلاو ت کو اپنامعمول بنائیں اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دیں ۔انہو ں نے آئی ایس او پاکستان کی تعلیمی خدمات کو بھی سراہا ۔وفد میں مرکزی نائب صدر جمیل طوری،مرکزی ترجمان نسیم کربلائی اور مرکزی رہنمائی احسن نقوی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

اخرین اخبار