کد خبر ۶۹۵۴ انتشار : ۱۶ مهر ۱۳۹۷ ساعت ۱۷:۱۰
عراق کے نئے صدر :

عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کا استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لئے بڑا اہم

عراق کے نئے صدر برہم صالح نے کہا ہے کہ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کا استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لئے بڑا اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے صدر برہم صالح نے بغداد میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کا استحکام علاقائی امن و سلامتی کے لئے بڑا اہم ہے۔ یہ ملاقات بغداد کے السلام محل میں ہوئی اس ملاقات میں عراقی صدر برہم صالح نے عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے داعش دہشت گردوں کے عراق پر حملے میں عراقی حکومت اور عراقی قوم کی حمایت کرکے عراق کو بہت بڑے المیہ سے بچالیا اور عراقی قوم ایران کی بروقت حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

عراقی صدر نے ایران اور عراق کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بھی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائي امن و سلامتی میں ایران کا اہم نقش ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے برہم صالح کو عراق کا صدراور عادل عبدالمہدی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ایران کی طرف سے عراق کی حمایت جاری رکھنے کی یمین دہانی کرائی۔

.......

اخرین اخبار