کد خبر ۶۶۲۹ انتشار : ۱۲ تیر ۱۳۹۷ ساعت ۱۱:۳۱
والدین

تھکن کے وقت بچوں سے کیسے پیش آئیں والدین

آپ صبر کرتے ہوئے دقت کے ساتھ اپنے بچوں کی بات سنیئے اس طریقہ سے انہیں یہ احساس ہوگا کہ آپ کی نظر میں ان کی کتنی اہمیت ہے اور آپ کو ان کی کتنی پرواہ ہے جب بچوں میں یہ احساس پیدا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی اپنی مشکل آپ سے بتلانے میں نہیں جھجکیں گے اور اس طرح بہت سی معاشرتی،سماجی،تعلیمی اور اجتماعی مشکلات ان کے دامن گیر نہیں ہوگی۔

قارئین کرام! آج کی مصروف اور پُرمشغلہ زندگی میں انسان جب تھکا ماندا رات کو گھر پہونچتا ہے بچے آکر باپ سے لپٹ جاتے ہیں اگرچہ آپ بہت تھک چکے ہیں چونکہ آپ نے بہت کام کیا ہے لیکن آپ اپنے اوپر کنٹرول رکھئے بچوں کو یہ احساس نہ ہونے دیجیئے کہ آپ تھکے ہارے ہیں چونکہ بچے آپ کی تھکن سے نا آشنا  ہیں اور انہیں ایسے والدین چاہیئے جو نشاط سے بھرپور ہوں چونکہ نہ بچے خود تھکن کا احساس کرتے ہیں اور نہ انہیں تھکے ماندے لوگ پسند ہیں۔ چنانچہ اؔٓپ نے بارہا ملاحظہ کیا ہوگا کہ بچے جب صبح سے اٹھتے ہیں رات تک وہ کسی نہ کسی چیز میں مشغول رہتے ہیں انہیں تھکن نام کی چڑیا کا پتہ بھی نہیں ہوتا۔ 
اور اس نکتہ کی طرف بھی توجہ رہے کہ اگرچہ آپ تھکن سے چور ہیں لیکن اگر آپ کے بچے آپ سے بات کررہے ہیں آپ کبھی ان کی بات نہ کاٹیں اگرچہ آپ کو ان کی باتوں میں کوئی دلچسپی بھی ہو چونکہ آپ کی قطع کلامی انہیں سردمہری کا شکار بنادے گی۔ 
لہذا آپ صبر کرتے ہوئے دقت کے ساتھ اپنے بچوں کی بات سنیئے اس طریقہ سے انہیں یہ احساس ہوگا کہ آپ کی نظر میں ان کی کتنی اہمیت ہے اور آپ کو ان کی کتنی پرواہ ہے جب بچوں میں یہ احساس پیدا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی اپنی مشکل آپ سے بتلانے میں نہیں جھجکیں گے اور اس طرح بہت سی معاشرتی،سماجی،تعلیمی اور اجتماعی مشکلات ان کے دامن گیر نہیں ہوگی۔

اخرین اخبار