کد خبر ۶۲۶ انتشار : ۲۶ مرداد ۱۳۹۵ ساعت ۲۱:۴۳
درجنوں دہشت گرد گرفتار

کراچی، پشاور اور کوہاٹ میں پاکستانی سیکورٹی فورس کی کاروائی،درجنوں دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کراچی اور پشاور میں کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیکورٹی اداروں نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی العالمی کے چاردہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں اس گروہ کا سرغنہ ابوسفیان بھی شامل ہے جو سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئےایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق طالبان کے الاحرار گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رحمٰن الدین نامی اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ریڈیو پاکستان پشاور کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کررہا تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلو وزنی خود ساختہ بم بھی برآمد ہوا ہے۔ قبل ازیں سیکورٹی حکام نے بتایا تھا کہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلعی کوہاٹ سے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سولہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

.......

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار