کد خبر ۶۲۱ انتشار : ۲۶ مرداد ۱۳۹۵ ساعت ۲۱:۳۴
پیشمرگہ فورسز

عراق کے صوبے نینوا میں پیشمرگہ فورسز کے آپریشن کا اختتام

داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کرد پیشمرگہ فورسز کی اس کامیابی پر عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے نینوا میں ایک سو بیس سے زائد داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت اور بارہ قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے ساتھ ہی کردستان کی پیشمرگہ فورسز کا آپریشن ختم کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

عراقی کردستان کے ادارہ پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن دو روز تک جاری رہا جس میں اس دہشت گرد گروہ کو بھاری نقصان پہنچا اور بارہ قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔

اس ادارے کے اعلان کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن میں پیشمرگہ فورسز کے بیس ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔ داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کرد پیشمرگہ فورسز کی اس کامیابی پر عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

.......

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار