کد خبر ۶۰۸۶ انتشار : ۲۵ دی ۱۳۹۶ ساعت ۲۲:۰۲
سعودی سفیر

سعودی سفیر کی بغداد میں سید عمار حکیم سے ملاقات

بغداد میں سعودی عرب کے سفیر نے عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے اہم ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری نے بغداد میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

عمار حکیم نے سعودی سفیر سے کہا: "عوامی رضاکار فورسز نے ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اور جنگ زدہ علاقوں میں تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔"

عمار حکیم نے سعودی سفیرالشمری کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے آزاد شدہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لئے اسلامی جمہوری ایران، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ ممالک کے درمیان علاقائی سطح پر بات چیت شروع کرنا ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب عراقی حکومت کے خلاف دہشت گرد تنظیم داعش سمیت متعدد مخالف گروہوں کی حمایت کرتا رہا

ہے۔

 

اخبار مرتبط :