کد خبر ۵۷۳۳ انتشار : ۱۹ مهر ۱۳۹۶ ساعت ۱۸:۰۰
خطرناک صدر

امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک صدر

امریکی سابقہ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کا سب سے خطرناک اور نالائق صدر ہے پوری دنیا کو اس سے ڈرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلٹن نے ای۔ بی۔ سی۔  ٹی وی  چینل کو ایٹرویو دیتے ہوئے کہا: ہمارے ملک کا موجو دہ صدر امریکہ کی تاریخ کا سب سے خطرناک صدر ہے، وہ فوراً آپے سے باہر ہوجاتا ہے ،اس کو یہ فکر نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے  وہ تو بس ایک انتقام جو اور کینہ پرور ہےقابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوری اور  امریکہ کے پینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کے کرسی نشین  ہونے کے بعد سے  امریکہ اور کئی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس نے کئی قراردیں باطل قراردیں ہیں  جس میں  2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدہ جو ایک نہایت ہی اہم قرارداد ہے اس پر بھی اس نے سوالیہ نشان لگا یا ہے اور کہا ہے کہ  اسی مہینے کی پندرہ تاریخ اس قرارداد پر نظر ثانی کریں گے،مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے آٹھ بار رپورٹ پیش کی ہے کہ ایران نے معاہدہ کی ذرہ برابر بھی خلاف ورزی  نہیں کی لیکن یہ اپنی رٹ لگائےپھر رہا ہے کہ خلاف ورزی کی ہے۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار