کد خبر ۵۷۳۰ انتشار : ۱۹ مهر ۱۳۹۶ ساعت ۱۷:۵۰
حزب اللہ

حزب اللہ کے ڈرسے وائٹ ہاؤس میں بوکھلاہٹ

وائٹ ہاؤس نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ا س کے خلاف ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے حزب اللہ کے خلاف  ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے اس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے اور  کہاہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے اس تنظیم کو عالمی سطح پر جواب دیا جائے یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے حزب اللہ کو بلیک لیسٹ میں قرار دیے جانے کے بیس سال پورے ہونے پر  داخلی امور میں امریکی صدر کے مشیر Thomas sersertنے  بیانیہ صادر کرتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ امریکہ اور مشرق وسطی کے ممالک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک  اس تنظیم اور اس کے اتحادیوں کی حقیقت کو سامنے لائیں اور اس کو عالمی سطح پر جواب دیں ، بیانیہ میں آیا ہے کہ آج حزب اللہ اور اس کے حامیوں نے لبنان کی پارلمنٹ میں آدھی سے زیادہ سیٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے جو نہایت ہی افسوسناک ہے، اس کے علاوہ ایران کی بھی اس تنظیم کوبے پناہ امدا د اور حمایت ملتی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار