کد خبر ۵۷۲۷ انتشار : ۱۹ مهر ۱۳۹۶ ساعت ۱۷:۴۳
لندن کے مئیر

ٹرمپ داعش والے کام کرتا ہے:

لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کی طرف سے امریکہ میں داخلہ کے قوانین کی توسیع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کاموں کو داعش کے کاموں جیسا قرار دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق  لندن کے مئیر صادق خان نے  نے ٹرمپ  کی طرف سے  امریکہ میں داخلہ کے قوانین کی توسیع اور ترمیم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صدر کے بات کرنے کا انداز  داعشی درندوں کے جیسا ہے  ایسا لگتا ہے یہ انھیں کے جال میں پھنس چکا ہے ، صادق خان  نے  آج لیبر پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے(صادق خان) چھوڑ کر باقی مسلمان امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے ، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہوا ہے  اس لیے کہ ایک تو  میں کوئی الگ سے نہیں ہوں  اور دوسرے ٹرمپ جو کہتے ہیں اس پر غور بھی کرلیا کریں  اس لیے ان کی باتیں اور داعش کی باتیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ، داعش کہتی ہے کہ یہ ثقافتوں اور تہذیبوں کی جنگ ہے اور آپ بھی یہی کہتے ہیں،آپ نے کچھ مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ کی پابندی لگاکر دین کو غلط بنا کر پیش کیا ہے صادق نے مزید کہا: میں ایک مسلمان ہوں اور اس پر فخر کرتا ہوں ۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار