کد خبر ۵۷۲۶ انتشار : ۱۹ مهر ۱۳۹۶ ساعت ۱۷:۳۸
داعشی دہشتگرد

شام میں چھ امریکی داعشی گرفتار

شام کے سلامتی دستوں نے تدمر کے پاس سے دس دعشی دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں چھ امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

آج سے کچھ ہی دن پہلے شام کی وزارت دفاع   نے امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد اتحاد، صہیونی لابی اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے  اس دہشتگرد ٹولے کی حمایت پر مبنی ثبوت منظر عام پر لائے تھے جن کے ذریعہ یہ ثابت ہوتا ہے  کہ شام میں جاری جنگ کی ابتدا سے لے کر آج تک  داعش کے قبضہ سے بھاری مقدار میں  مغربی ساخت  کا جنگی ساز وسامان  برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں نے اکثر امریکی اسلحہ ہی ملتا ہے، وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ جب  داعش اور النصرہ فرنٹ  کے درندوں سے حلب ، حمص اور دیر الزور آزاد ہوئے تو  وہاں سے امریکہ کے علاوہ مشرقی یورپ کے ممالک کا بنا ہو اسلحہ بھی برآمد ہوا  جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سامراجی طاقتیں دکھانے کے لیے تو داعش کے خلاف لڑرہی ہیں لیکن حقیقت میں ان کی بھرپور حمایت کر رہی ہیں اور انھیں اسلحہ سے لیس کر رہی ہیں۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار