کد خبر ۵۶۳۲ انتشار : ۸ شهریور ۱۳۹۶ ساعت ۱۹:۱۱
فیملی

بیوی سے اظہار محبت(۱)

مشترکہ زندگی کی کامیابی کا راز اور تمام مشکلات کا حل زوجہ سے اظہار محبت کرنا ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شریک حیات کا دل اس طرح مسخر ہوجائے کہ وہ آپ کی مطیع اور فرمانبردار رہے ، اور آپ کی ازدواجی زندگی خوش و خرم بسر ہو ، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ اس کو آپ کےگھر اور بچوں میں مزید دلچسپی ہو ،اگر یہ چاہتے ہیں کہ صرف آپ اس کے دل پر راج کریں ، اگر یہ چاہتے ہیں کہ وہ آخر عمر تک آپ کی وفادار رہے ،اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی زوجہ سے اظہار محبت کریں۔

عورت اللہ کی ایک ایسی مخلوق ہے جوسو فیصدی عاطفی ہوتی ہے اور اس  کی ذات محبتوں کا  ایسا مرکز ہے کہ جس کے پورے  وجود سے  ہر آن محبت اور عشق کی بارش برستی رہتی  ہے اور اس کی پوری حیات و  زندگی  عشق اور  محبت ہی سے وابستہ ہوتی  ہے لہذا   اس کی سب سے بڑی دلی  آرزو یہ ہوتی ہے کہ وہ  زندگی میں کسی کی  محبوب بن جائے ، اور اسے زندگی میں  جتنی محبوبیت  نصیب  ہوگی وہ  اتنی ہی خوشحال اور شاداب نظر آئے گی  غرض ! وہ اسی محبوبیت اور مقبولیت  پانے کے لئے فداکاری کی حدوں سے بھی گذر جاتی ہے اور اس کے لئے حد درجہ مشقت اور  کوشش سے بھی دریغ نہیں  کرتی لیکن  اگر اسے یہ معلوم  ہوجائے کہ وہ  گھر میں کسی کی محبوب نہیں بن سکی  تو وہ  اپنے آپ  کو شکست خوردہ جان کر ہمیشہ پژمردہ اور افسردہ رہتی ہے  اس بیان کے پیش نظر  یہ دعویٰ کرنا بے جا نہیں ہے   کہ عورت کی نسبت سب سے بڑی ہمدردی یہ ہے کہ  اس کا شوہر اس سے اظہار محبت کرے ! 
جناب عالی ! آپ کی  بیوی اس سے پہلے کہ آپ کے  حبالائے عقد میں آئے اپنے ماں باپ کی ان محبتوں اور شفقتوں سے بہرہ مند تھیں کہ جن کی مثال بھی نہیں دی  جاسکتی  لیکن جب سے اس نے نکاح نامہ پر دستخط کئے ہیں اس نے دوسروں سے اپنے محبت کے رشتوں کو توڑ لیا اور صرف آپ کے ساتھ دوستی اور عشق کا عہد و پیمان کیا ہے  اور اس امید پر آپ کی دہلیز پر قدم رکھا کہ آپ  اکیلے ہی ان سب کے برابر بلکہ ان سے بھی زیادہ اسے چاہو گے پس اسے آپ سے یہ امید ہے کہ آپ کی  محبت اور عشق اس کی نسبت ماں باپ سے بھی زیادہ بلکہ عمیق ہو چونکہ اس نے آپ کے  پیمان محبت پر اعتماد کرتے ہوئے  اپنی تمام ہستی اور وجود کو آپ کے سپرد کردیا ہے ۔
پس مشترکہ زندگی  کی کامیابی کا راز اور تمام مشکلات کا حل زوجہ سے اظہار محبت کرنا ہے  اگر آپ چاہتے ہیں  کہ آپ کی   شریک حیات کا دل اس طرح مسخر ہوجائے کہ  وہ  آپ کی   مطیع اور فرمانبردار رہے ، اور آپ کی    ازدواجی زندگی خوش و خرم بسر ہو ، اگر  آپ یہ چاہتے ہیں  کہ اس کو ت آپ کےگھر اور بچوں میں مزید دلچسپی ہو ،اگر  یہ چاہتے ہیں کہ صرف آپ   اس کے دل  پر راج کریں  ، اگر  یہ چاہتے ہیں  کہ وہ آخر عمر تک  آپ کی   وفادار رہے  ،اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی زوجہ سے اظہار محبت کریں۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار