کد خبر ۵۵۸۷ انتشار : ۲۸ مرداد ۱۳۹۶ ساعت ۱۱:۳۲
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی العوامیہ کے بارے میں مراجع کرام سے گفتگو

سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں حکومت آل سعود کی طرف سے جاری ظلم و ستم کے حوالے سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں حکومت آل سعود کی طرف سے جاری ظلم و ستم کے حوالے سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اس ملاقات میں العوامیہ اور القطیف کے حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آل سعود اس ملک کے لوگوں کو سخت دباؤ میں رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اس ملاقات میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے علماء نیز علاقے کے شیعوں کے تازہ ترین حالات کے بارے میں عالم تشیع کے اس مرجع تقلید سے گفتگو کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مذکورہ مسائل پر دیگر مراجع کرام؛ آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ سبحانی، آیت اللہ علوی گرگانی سے بھی ٹیلیفونی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ آل سعود نے گذشتہ تین مہینوں سے العوامیہ کی شیعہ بستیوں پر اپنا ظلم و تشدد جاری رکھتے ہوئے کئی افراد کو شہید اور زخمی جبکہ ان کی مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔

.................

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار