کد خبر ۵۰۶۶ انتشار : ۱۱ بهمن ۱۳۹۵ ساعت ۲۰:۳۰
5 نمازی جاں بحق

کینیڈا کے شہر کیو بک سٹی میں فائرنگ، 5 نمازی جاں بحق

کیو بک سٹی میں تین مسلح افراد نے مسجد میں گھس کرنمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر کیو بک سٹی میں شام کے وقت نماز کے دوران تین حملہ آوروں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسلامک کلچرل سنٹر میں حملے کے وقت 40 افراد موجود تھے ۔

کیو بک سٹی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک کئی مساجد پر حملے ہوچکے ہیں اور دن بدن امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔

اخبار مرتبط :

    اخرین اخبار